سری دیوی کی بیٹی کی پہلی فلمی جھلک سامنے آگئی

2017 ,نومبر 15



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ کے پوسٹرز ریلیز کردئیے گئے، فلم آئندہ سال 6 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ کے پوسٹرز منظر عام پر آگئے، واضح رہے کہ یہ فلم مراٹھی زبان میں ’سیرت‘ کے نام سے ریلیز کی گئی تھی تاہم اب اسے شائقین کے لیے ہندی زبان میں فلم ’دھڑک‘ کے نام کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔

View image on Twitter

فلم کی کہانی دو پیار کرنے والے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جنہیں معاشرے کے سخت اصولوں سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔قبل ازیں’دھڑک‘ کے ڈائریکٹر ششانک کھیتان ورون دھون کی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا میں بھی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
یہ فلم کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔

View image on Twitter

واضح رہے کہ جھانوی کپور سری دیوی اور بونی کپور کی بڑی بیٹی ہیں جبکہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ’ایشان‘ نیلما عظیم اور راجیو کھتر کے بیٹے اور شاہد کپور کے کزن ہیں۔فلم دھڑک ایشان کی دوسری فلم ہوگی اس سے قبل وہ ایرانین ڈائریکٹر ماجد ماجدی کی فلم ’بیونڈ دی کلاؤڈ‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں جبکہ جھانوی کپور اس فلم کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’دھڑک‘ میری پہلی فلم ہے اور مجھے فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، مجھے کسی کی نصیحت کی ضرورت نہیں ہے، میں اپنی فلم خود اسکرپٹ پڑھ کر سائن کروں گی۔

View image on Twitter

 

متعلقہ خبریں