ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

2019 ,ستمبر 9



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔  اسلام آباداور گردو نواح میں اب سے کچھ دیر قبل زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ نوشہرہ ورکاں، مانسہرہ، گوجرانوالہ کوٹلی آزاد کشمیر، ایبٹ آباد، مری اور سیالکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کا سرحدی علاقہ تھا۔تاہم زلزلے میں جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں