شب برات! برکتوں، فضیلتوں اور بخشش والی رات

2020 ,اپریل 8



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھرمیں آج شب برات مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے تاہم مساجد میں اجتماعات پرپابندی ہوگی۔ آج ہے شب برات  یعنی برکتوں، فضیلتوں اور بخشش والی رات ہے، جس میں رہتی ہے انوار و تجلیات کی برسات، توبہ و استغفار، عبادات کرکے اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کی  گھڑیاں شب برات کولیلتہ المبارکہ بھی کہاجاتا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت سمیت علمائے کرام نے عوام کو شب برات پراپنے اپنے گھروں میں رہ کر عبادات کرنے کی تاکید ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے بتایا کہ شب برات پر مسلمان گھروں میں ہی نوافل ادا کریں اورتوبہ واستغفارکی جائے۔ شہری شب برات پر توبہ استغفار اور اپنے پیاروں کے لئے  مغفرت کی  دعا کا اہتمام گھروں پرہی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں