دنیا کی انوکھی ترین شادی میں ۔۔۔۔ دلہن کون ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 04, 2017 | 21:23 شام
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک انجینئر نے گزشتہ ہفتے اپنے والدین، عزیز و اقارب اور دوستوں کی موجودگی میں ایک انتہائی خوبصورت دلہن سے شادی کرلی، جسے اس نے خود ہی بنایا تھا۔ 31 سالہ انجینئر زینگ جیا جیا نے 2011ءمیں زی جیانگ یونیورسٹی سے مصنوعی ذہانت کے مضمون میں ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہواوے میں ملازمت کی لیکن پھر اپنے مصنوعی ذہانت کے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لئے یہ ملازمت چھوڑ دی۔
گزشتہ سال انہوں نے اپنی روبوٹ دلہن ینگ ینگ کی تیاری کا آغاز کیا اور بالآخر اس خوبصورت گڑیا جیسی دلہن سے شادی کرلی۔ دلہن ینگ ینگ سادہ الفاظ کی ادائیگی کرسکتی ہے اور چینی زبان کے حروف اور کئی اقسام کی تصاویر کو بھی پہچان سکتی ہے۔ شادی کے موقع پر دلہن نے سیاہ رنگ کی عروسی پوشاک پہن رکھی تھی جبکہ چینی روایت کے مطابق سنہری پھولوں والا سرخ رنگ کا دوپٹہ بھی اوڑھ رکھا تھا۔شادی میں شرکت کرنے والے زینگ کے ایک دوست نے کیانگ جیانگ ایوننگ نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ زینگ کے والدین ایک عرصے سے اس پر دباﺅ ڈال رہے تھے کہ وہ شادی کرلے، جس پر اس نے روبوٹ لڑکی سے شادی کا فیصلہ کیا۔ اس نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی میں زینگ کو ایک لڑکی سے محبت ہوئی تھی لیکن وہ اس کا دل توڑ کر کسی اور کے ساتھ چلی گئی جس کے بعد زینگ نے محبت کا خیال دل سے نکال دیا۔ لیکن اب انہوں نے اپنی ہاتھ سے اپنی بیوی تیار کی ہے جو کبھی انہیں دھوکہ نہیں دے گی۔ اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔۔۔