شادی کے موقع پر دولہا نے اپنی دلہن سے ایسی بات کہہ دی کہ فوٹوگرافر کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے،

2017 ,مئی 6



سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی ہر تقریب میں تصاویر بنائی جاتی ہیں لیکن شاید ہی کسی شادی کے دوران ایسی تصویر بنائی گئی ہو کہ جس نے فوٹوگرافر کو بھی رُلادیا ہواور اسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین بھی جذباتی ہوگئے ہوں۔ یہ نادر تصویر ایک آسٹریلین فوٹوگرافر نے بنائی ہے جس میں ایک نئی نویلی دلہن فرط جذبات سے آنسو بہاتی نظر آتی ہے۔ 
جیمز ڈے نامی فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ انہیں 30 اپریل کے دن ایڈریان اور روسلین نامی جوڑے کی تصاویر بنانے کو کہا گیا تھا۔ جیمز نے بتایا کہ وہ ساحل پر اس جوڑے کی تصاویر بنانے کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک وہ سب کچھ چھوڑ کر ان کے پاس گئے اور ایڈریان سے کہا کہ روایتی انداز کو چھوڑ کر کچھ مختلف انداز میں تصاویر بنواتے ہیں۔ جیمز کا کہنا ہے کہ اس موقع پر انہوں نے ایڈریان سے کہا کہ وہ اپنی دلہن روسلین کو کان میں بتائیں کہ انہوں نے دنیا میں اربوں لوگوں کو چھوڑ کر صرف ان کے ساتھ ہی اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ ایڈریان نے روسلین کے کان میں کچھ سرگوشی کی اور ساتھ ہی دلہن کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے اور عین اسی موقع پر جیمز نے ان کی ایک تصویر بنائی۔جیمز کا کہنا ہے کہ اس جذباتی لمحے نے ان کی آنکھوں کو بھی نم کردیا۔ انہوں نے یہ تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی تو چند گھنٹوں کے دوران ہی اسے 33 ہزار سے زائد بار شیئر کیا گیا جبکہ ایک لاکھ 51 ہزار سے زائد لائیکس ملے۔ لیکن کسی کو ابھی تک یہ نہیں پتہ چلا کہ آخر دولہے نے دلہن سے کہا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں