شادی سے انکار پر مینگیتر نے لڑکے کا وہ حال کیا کہ جس نے بھی جانا کانوں کو ہاتھ لگانے لگا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)محبوب کے عہدِ وفا سے مکر جانے پر عموماً لڑکیاں منہ چھپا کر رونے پر ہی اکتفا کرتی ہیں لیکن کچھ جنگجو قسم کی لڑکیاں بھی ہوتی ہیں جو ایسے لڑکوں سے انتقام لینے نکل کھڑی ہوتی ہیں۔ برطانیہ میں بھی ایسی ہی ایک لڑکی نے شادی سے انکار کرنے پر اپنے محبوب کا وہ حشر کر ڈالا ہے کہ بیچارا جان سے جاتے بال بال بچا۔ 25سال ہیریٹ شارپ اور 29سالہ مارٹن براﺅن کی منگنی تک ہو چکی تھی کہ پھر ایک روز مارٹن نے شادی سے انکار کر دیا۔مارٹن کے اس انکار کی وجہ بھی شارپ کی یہی جارح مزاجی تھی۔ وہ گزشتہ تین ماہ سے اسے تشدد کا نشانہ بناتی آ رہی تھی اور اس پر دھونس جمارہی تھی لیکن اس کا کہنا ہے کہ میں شرم کے مارے اس سب کے متعلق کسی کو بتا نہ سکا۔ بالآخر اس روئیے سے تنگ آ کر مارٹن نے شادی سے انکار کر دیامگر انکار سن کر شاپ نے خود کو سدھارنے کی بجائے کچن میں گئی اور چھری اٹھا کر لے آئی اور مارٹن پر حملہ کر دیا۔ اس نے مارٹن پر چھری سے 28وار کیے۔ اسے کئی زخم آئے۔ چھری لگنے سے اس کا ایک گردہ بھی ناکارہ ہو گی۔ خوش قسمتی سے ڈاکٹر اس کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری طرف پولیس نے شارپ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اسے 11سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔