کینیا کی عورت کا ایسا شرمناک کام کہ جس نے سنا کانوں کو ہاتھ لگا ئے بنا نہ رہ سکا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): کینیا میں ایک ہی عورت کے عشق میں گرفتار دو مردوں نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت دونوں مرد خاتون کے ساتھ شادی کریں گے اور باری باری اُس خاتون کے گھر میں رہیں گے۔ خاتون کا چار سال سے دونوں مردوں کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا اور انہوں نے دونوں مردوں میں سے کسی ایک کو چننے سے انکار کر دیا تھا۔اس معاہدے میں سلویسٹر مویندوا اور الیجیٰ کمیانی کے لیے اس خاتون کے گھر میں رہنے کا شڈیول تیار کیا گیا ہے اور شرط رکھی گئی ہے کہ خاتون کی اولاد ہونے کی صورت میں دونوں مرد ان کی پرورش میں مدد کریں گے۔سلویسٹر مویندوا نے بی بی سی کو بتایا کہ معاہدے میں حدود کا تعین کیا گیا ہے اور یہ امن کو برقرار رکھے گا۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ اس شادی کو قانونی حیثیت صرف تب مل سکے گی اگر یہ لوگ یہ ثابت کر سکیں کہ ایک عورت کا ایک ہی وقت میں دو شوہر رکھنا ان کی ثقافت کا حصہ ہے۔نائروبی میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ کینیا کی کسی بھی برادری میں ایک عورت کے دو شوہر رکھنے کی روایت نہیں ہے۔نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس شادی کو لوگ حیرت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ مذہب، روایات اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ممباسہ سے تعلق رکھنے والی اس بیوہ خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اس انتظام سے خوش ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ دونوں مردوں میں سے کسی ایک کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔ان میں سے ایک صاحب نے کینیا کے ایک روزنامے کو بتایا ہے کہ انہیں خاتون کے والدین کی اجازت حاصل ہے اور وہ مہر کی رقم ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ان دونوں مردوں نے خاتون کے ساتھ باری باری رہنے کا معاہدے کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب انہیں پتا چلا کہ وہ دونوں چار سال سے ایک ہی خاتون کے عشق میں مبتلا ہیں۔ ایسا معاہدہ جس کے تحت دو مرد ایک ہی عورت سے شادی کر سکتے ہوں کو نادر سمجھا جاتا ہے۔