نوجوان کا شادی کی پیشکش کا انوکھا طریقہ

2017 ,جون 14



نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کے لیے نوجوان کو کچھ انوکھا کرنے کا سْوجھا۔انٹونی بورڈگنن نے شادی کی پیشکش کیلئے سینکڑوں فٹ بلند مقام کا انتخاب کیا اور ہوائی جہاز کے انجن خراب ہونے کا کہہ کر پہلے تو دوست کو ڈرایا اور کہا کہ وہ چیک لسٹ چیک کرے۔ ابتدا میں اس کی دوست کیتھرین ویرہم خوف زدہ ہوئی اور پھر چیک لسٹ پڑھنا شروع کی جس میں شادی کی پیشکش پر وہ حیران رہ گئی، ہاں کہہ دی اور انگوٹھی پہن لی۔

متعلقہ خبریں