شادی شدہ خاتون نےشوہر ہونے کے باوجود شوہر کرائے پر کیوں لیا۔ وجہ ایسی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا

سنگاپور سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)کارباری ضرویات کیلئے لوگ کئی طرح کے کمپرومائز پر تیار ہو جاتے ہیں لیکن سنگاپور سے تعلق رکھنے والی ایک کامیاب خاتون بینکر تو تمام حدیں ہی پار کر گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خاتون بینکر نے ایک حالیہ انٹریو میں حیرتناک انکشاف کیاکہ وہ اعلیٰ سطح کی کاروباری ملاقاتوں اور پارٹیوں میں جاتی ہیں تو اپنے ’بدصورت‘ خاوند کی بجائے کرائے پر حاصل کئے گئے خوبرو اور ہینڈسم نوجوان کو اپنا شوہر بنا کر ساتھ لے جاتی ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ ان کی شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی ہے جو عمر میں ان سے 10 سال بڑے ہیں اور اتفاق سے ان کا قد بھی چھوٹا ہے اور وہ موٹے بھی ہیں ۔خاتون بینکر کا کہنا تھا ”میں انویسٹمنٹ بینکنگ کے شعبے سے وابستہ ہوں اور اس شعبے میں آپ کا سٹیٹس اور ظاہری خوبصورتی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ جب میری شادی ہوئی تو اس وقت میں ایک جونیئر پوزیشن پر تھی لیکن وقت کے ساتھ ترقی کر کے میں ایک سینئر پوزیشن پر آگئی ہوں۔ اب مجھے آئے روز اپر کلاس کاروباری پارٹیوں میں شرکت کرنی ہوتی ہے جہاں میں اپنے ’بدصورت‘ خاوند کو ساتھ لے جا کر اپنا امیج خراب نہیں کرنا چاہتی۔“ خاتون بینکر نے بتایا کہ جب انہیں پہلی بزنس کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا تو وہ اپنے خاوند کو ساتھ لیجانے کا تصور کر کے ہی گبھرا گئیں۔ اس کے بعد انہوں نے فحش خدمات فراہم کرنے والی ایک کمپنی سے رابطہ کیا اور ان سے ایک ہینڈ سم نوجوان کو کرایے پر لیا، جس نے بزنس کانفرنس میں ان کے خاوند کا کردار ادا کیا۔ ان کا یہ تجربہ اتنا کامیاب رہا کہ اب وہ ہر بار ایسا ہی کرتی ہیں۔ خاتون نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنے خاوند سے محبت کرتی ہیں اور اس کے ساتھ وفادار بھی ہیں، البتہ کاروباری ضرورت کیلئے کرایے پر ہینڈسم نوجوان حاصل کرنا ان کی مجبوری ہے۔