’نوجوان لڑکی نے شادی پر ایسا کیا دیکھا کہ اسے شادی پر جانے سے ہی نفرت ہو گئی۔ آپ بھی جانیے وہ بات جس نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران پریشان کردیا تھا

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک)نئے سفر کا آغاز کرنے والے دولہا اور دلہن کے لئے تو ان کی شادی کا دن زندگی کا خوبصورت ترین دن ہوتا ہے، البتہ شادی میں شریک کچھ مہمانوں کے محسوسات بہت مختلف بھی ہوسکتے ہیں ، بلکہ شاید ان میں سے کچھ تو انتہائی غمزدہ دل کے ساتھ واپس جاتے ہیں۔ سیکرٹ شیئرنگ ایپ پر کچھ ایسی ہی خواتین نے اپنے دل کا حال بیان کیا ہے۔
ایک نوجوان لڑکی نے بتایا ”میری سہیلی نے ایک ہم جنس پرست مرد سے شادی کر لی ہے۔ اب وہ جانتی ہے کہ مجھے اس سے نفرت ہے۔ مجھے اس بات پر شدید غصہ آرہا ہے کہ میں کیوں اس کی شادی میں گئی۔ اس سے تو بہتر تھا کہ میں برازیل میں چھٹیاں گزارنے چلی جاتی۔“کسی کی شادی میں شرکت کر کے غمزدہ ہو جانے والی ایک اور خاتون نے لکھا ”میں ایک شادی میں شرکت کیلئے جارہی ہوں۔ مجھے شادیوں سے نفرت ہے کیونکہ وہ مجھے اس بات کی یاد دلاتی ہیں کہ میں تنہا ہوں اور یہ کہ مجھے کوئی ہمسفر ملنے والا نہیں۔“
اسی طرح کی ایک اور خاتون نے لکھا ”میں اپنی عزیز ترین سہیلی کی شادی پر آج جارہی ہوں۔ یہ بہت تکلیف دہ ہوگا۔ مجھے محبت اور اس سے جڑی ہر چیز سے نفرت ہوگئی ہے کیونکہ میں جب بھی کسی شادی میں جاتی ہوں تو میرے زخم پھر سے ہرے ہوجاتے ہیں۔ کبھی مجھے بھی کسی سے محبت ہوئی تھی اور میں بھی بہت خوش ہوا کرتی تھی۔ مگر اب صرف یادیں باقی رہ گئی ہیں۔“ ایک اور لڑکی نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”مجھے شادی پر جانا اچھا نہیں لگتا۔ جب دلہن کو اس کا والد تقریب میں لے کر آتا ہے تو میرا دل بہت دکھتا ہے، کیونکہ میرے والد دنیا میں نہیں ہیں اور میری شادی پر وہ میرے ساتھ نہیں ہوں گے۔“ جس کا مجھے بہت دکھ ہے اس طرح بہت سی لڑکیوں نے اپنی اپنی نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔