لڑکی نے شادی سے انکار اس بات پر کیا کیوںکہ وہ۔۔۔۔۔۔دولہا بننے کے خواہشمند نوجوان کی ایسی کہانی کہ جان کر ہر مرد کی آنکھیں بھر آئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 10, 2017 | 20:17 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک نوجوان نے اپنی منگیتر سے شادی کی تیاری پر 25ہزار پاﺅنڈ (تقریباً33لاکھ روپے) خرچ کر ڈالے لیکن شادی سے چند دن پہلے لڑکی نے ایک ایسی وجہ بتا کر شادی سے انکار کر دیا کہ ہر سننے والا افسردہ ہو جائے۔  24سالہ ایڈم وکرز پلمبر کا کام کرتا ہے۔ اس کی 24سالہ لورا او کیلفن سے منگنی ہوئی جو پیشے کے اعتبار سے نرس ہے۔ وہ دونوں بچپن کے دوست تھے اور 10سال سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے۔جب ایڈم نے 25ہزار پاﺅنڈ خرچ کرکے شادی کی تیاریاں کر لیں، دعوت نامے بھجوا دیئے تھے، فوٹوگرافر اور ڈی جے کی خدمات حاصل کر لی گئیں،بینٹلے گاڑی بھی بک کروا لی گئی اور ہنی مون کے لیے تھائی لینڈ میں ہوٹل کی بکنگ بھی ہو گئی تب لورا نے دھماکے دار انکشاف کیا کہ وہ ہم جنس پرست ہے اور اپنی ہی ایک ساتھی ورکر سینیڈ کیزا سے اس کا معاشقہ چل رہا ہے۔ اس نے ایڈم کو ٹھکرا کر سینیڈکیزا کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا اور شادی سے انکار کر دیا۔ مڈلزبرگ کے رہائشی ایڈم کا کہنا تھا کہ ”یہ انکشاف جان کر مجھے شدید صدمہ پہنچا۔ ہم دس سال سے اکٹھے رہ رہے تھے اور مجھے کبھی شائبہ بھی نہیں گزرا کہ لورا ہم جنس پرست ہے۔مجھے رقم ضائع ہونے کا دکھ نہیں ہے۔ میرے دکھ کی وجہ لورا کو کھو دینا ہے۔“ اور جس بات کی وجہ سے اس نے مجھے چھوڑا وہ ہے۔۔۔ میں کبھی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ جس سے میں محبت کرتا ہوں وہ ایسی ہو گی۔۔۔۔۔