شادیوں کیں دودھ پلائی کی جگہ ایسی چیز نے لے لی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

2017 ,نومبر 16



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): کسی بھی معاشرے کی پہچان اور معیار کا اندازہ اس معاشرے میں رائج رسوم و رواج سے با آسانی لگایا جا سکتا ہے۔ پاکستانی معاشرہ بھی اپنے اندر بے شمار رسوم و رواج کو سموئے ہوئے ہے جس کا عملی مظاہرہ شادی بیاہ و دیگر مواقعوں پر سامنے آتا رہتا ہے۔ہمارے معاشرے میں شادی کے موقع پر دلہن کی سہلیاں ، بہنیں دولہا کو دودھ پلاتی ہیںجس کو دودھ پلائی کی رسم کہا جاتا ہے۔ یہ نہایت معصوم اور شرارت سے بھرپور رسم آج کل خطرات سے دوچار نظر آرہی ہے۔مشاہدے میں آرہا ہے کہ دودھ پلائی کی اس رسم میں اب دودھ کی جگہ شیشہ پلائی کی رسم شروع کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل کو منشیات اور صحت تباہ کر دینے والی چیزوں کی جانب راغب کیا جا رہا ہےاور اس کو نہایت عمدہ طریقے سے تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے پاکستان بھر میں پھیلایا جا رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں