تھائی لینڈ کے 58سالہ شخص نے 120شادیاں

2017 ,ستمبر 18



بینکاک (مانیٹرنگ ڈیسک): تھائی لینڈ کے 58سالہ شخص نے 120شادیاں کی ہیں جبکہ اس کے 28بچے ہیں ، مذکورہ شخص کی پہلی شادی 17سال کی عمر میں ہوئی تھی ، اس کی پہلی بیوی کی عمر 15برس تھی جبکہ وہ 20سال تک کی عمروں کی لڑکیوں سے شادی کرتا ہے۔ویب سائٹ ڈیلی نیوز کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک سے زائد شادیاں کرنا غیرقانونی ہے لیکن اس کے باوجود ایک تعمیراتی ٹھیکیدار نے نہ صرف 120 شادیاں کی ہیں تامبون پرسرت بینکاک سے 90 کلومیٹر دور ضلع فرومنی میں اپنے علاقے کا سربراہ ہے اور اس نے میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا ہے کہ وہ مجموعی طور پر 100 سے زائد خواتین سے شادیاں کرچکا ہے۔ 58 سالہ تامبون پرسرت ایک کامیاب بلڈر ہے اور انہوں نے میڈیا نمائندوں کو اپنے گھر بلاکرایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے 28 بیٹے بیٹیاں اور 120 بیویاں ہیں۔ میری ساری بیویاں اس بات سے واقف ہیں اور خوش و مطمئن ہیں۔مذکورہ شخص کی بیگمات کی اکثریت 20 سال کے آس پاس ہے کیونکہ اس کا خیال ہے کہ بڑی عمر کی خواتین بہت بحث کرتی ہیں۔
تامبون نے اعتراف کیا کہ ان کا کنسٹرکشن کا کام جیسے جیسے پھیلتا گیا ان کی غیرمعمولی عادت بن گئی کہ جہاں بھی وہ گھر بناتا وہاں ایک گھر اپنے لیے بنالیتا اور اپنی نئی دلہن کو وہ گھر دے دیتا ہے۔ اس طرح جہاں جہاں اس نے عمارتیں بنائیں وہاں اپنا گھر بھی بنایا اور نئی بیوی کو وہاں جگہ دی۔ تامبون کے مطابق وہ اپنی تمام بیویوں سے محبت رکھتا ہے اور وہ بھی ان کی شادیوں سے واقف ہونے کے باوجود مجھ سے محبت رکھتی ہیں۔میں ان سب کی قدر اور احترام کرتا ہوں اور ان کے والدین سے لڑکی کا ہاتھ مانگتا ہوں اور باقاعدہ انداز میں یہ شادیاں ہوتی ہیں جن میں تمام رسومات ادا کی جاتی ہیں۔
پرسرت کے مطابق 120 بیویوں اور بچوں کو سنبھالنا میرے لئے کوئی مشکل نہیں،میںاپنی بیگم کے اہلِ خانہ کو بھی تمام سہولیات فراہم کرتا یوں۔ اگر کسی بیوی کے پاس گھر نہ ہوتو میں اسے مکان سے لے کر گھر کی ہرشے فراہم کرتا ہوں اور انہیں خوش رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
مذکورہ شخص کی سب سے آخری بیوی کا نیم فون ہیں جس کی عمر 27 برس ہے۔ تاہم اب تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ اسے غیرقانونی شادیوں پر کسی قانونی کارروائی کا سامنا ہوا ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں