ثا نیہ مرزا کا گھر خوشیوں سے بھر گیا۔بہن کی شادی ۔بالی ووڈ ستاروں کی شرکت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 19:57 شام

ممبئی: (ویب ڈیسک) پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے گھر خوشیوں کے ڈھول بجنا شروع ہو چکے ہیں، کیونکہ آج کل ان کی بہن انعم مرزا کی شادی کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ گزشتہ روز مہندی اور ڈھولک کی تقریب میں سلمان خان سمیت متعدد بالی ووڈ سٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ اس تقریب میں دبنگ خان کے علاوہ ارجن کپور، پرینیتی چوپڑا، فرح خان اور ساجد خان بھی شریک تھے۔ سلمان خان اور ثانیہ نے سٹیج پر اکھٹے ڈانس کرکے محفل لوٹ لی۔

="http://www.filmibeat.com/img/2016/11/3-18-1479450786.jpg" style="height:300px; width:400px" />

انعم مرزا کی شادی کی رنگارنگ تقریبات بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں جاری ہیں۔ بالی ووڈ ستاروں نے مہندی کی رسم میں خوب ناچ گانا کیا۔ واضح رہے کہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی منگنی گزشتہ سال حیدر آباد دکن کی کاروباری شخصیت کے بیٹے اکبر رشید سے ہوئی تھی۔