سعودی عرب اور قطرکے تعلقات میں نرمی ، شاہ سلمان نے قطر کے امیر کو خط لکھ دیا ، بڑی خوشخبری

2019 ,مئی 27



دوحہ(مانیٹرنگ رپورٹ) سعودی عرب اور قطر کے درمیان لمبے عرصہ سے جاری سر د تعلقات میں اب نرمی آنا شروع ہو گئی ہے کیونکہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے خلیج تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے قطری امیر کودعوت بھیج دی ہے۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد التھانی کو 30 مئی کو ہونے والے خلیج تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے خط لکھ کر دعوت دی ہے ۔سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے قطر سے تعلقات منقطع کیے جانے کے بعد سرکاری طور پر سعودی عرب کا قطر سے یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

    یاد رہے کہ جون 2017 میں سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے زمینی، سمندری اور فضائی پابندی لگاتے ہوئے تعلقات منقطع کرلیے تھے۔دوسری جانب قطر نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔

    متعلقہ خبریں