اسلامی ملک کے سربراہ کی سب سے بڑی تصویر بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا گیا، کون سا اسلامی ملک ہے؟ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہوجائے گا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع ستمبر 29, 2016 | 16:58 شام

جدہ:سعودی عرب نے خادم الحرمین الشریفین شاہ عبدالعزیز مرحوم کا سب سے بڑا پورٹریٹ تیار کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت تعلیم کی جانب سے سعودی عرب کے 86ویں قومی دن کے موقع پر جدہ میں قائم شاہ سعود الفیصل سکول میں خادم الحرمین الشریفین شاہ عبدالعزیز مرحوم کا دیو قامت پورٹریٹ تیار کیا گیا ۔ یہ پورٹریٹ سعودی آرٹسٹ محمد العسیری نے طویل محنت کے بعد کچی دھات الیکینوز سے تیار کیا ہے ۔ ۔ دو سو سولہ مربع میٹر پرپھیلی یہ تصویر کسی بھی سابق سربراہ مملکت کی اب تک کی سب سے
بڑی تصویر ہے اور مسلسل چالیس روز تک تیاری کے عمل میں تصویرمیں الیکرولین رنگ استعمال کیے گئے۔ اب اسے دنیا کی سب سے بڑی پورٹریٹ کے طور پر گیینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔