لیپ ٹاپ سکیم میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کاانکشاف ،کتنے سوطلبا نے دوبارلیپ ٹاپس لئے ،رپورٹ نے پنجاب حکومت کوہلاکررکھ دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 04, 2017 | 09:51 صبح

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) پنجاب میں وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ گھپلے کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب میں 1771 طلبہ 2، 2 لیپ ٹاپ لینے میں کامیاب ہو گئے جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو 6 کروڑ 95 لاکھ 97 ہزار 136 روپے کا نقصان ہوا۔

جبکہ2481 طلبہ نے جعلی شناختی کارڈ جمع کرا کے لیپ ٹاپ وصول کیے۔اسپیشل آڈٹ رپورٹ کے اجرا کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ایکشن لیا گیا اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو دیدی۔ رپورٹ میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹریز سمیت 9 افسران کو ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔