سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ نون کے صدر کی عدالت میں پیشی

2021 ,دسمبر 12



سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف 13 دسمبر کو تین کیسز میں دو احتساب عدالتوں کے سامنے پیش ہوں گے۔احتساب عدالت نمبر پانچ میں آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگر مل کیسز میں جج ملک ساجد حسین اعوان کی عدالت میں سماعت ہوگی۔رمضان شوگر مل کیس میں عدالت نے پانچ گواہ پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔عدالت نمبردو میں نسیم احمد ورک کی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوگی۔شہباز شریف کے وکلاء نے ان کے وکیل امجد پرویز کی طرف سے پاکستان سے عدم موجودگی کا عذر پیش کرکے کیسز میں التوا حاصل کیا تھا

متعلقہ خبریں