کورٹ سے ایک اور درخواست واپس کیا شہباز شریف نے جرم تسلیم کرلیا

2022 ,جنوری 15



ایک خبر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی اخراج مقدمہ درخواست کی واپسی پر تحریری حکم جاری کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ اخراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریری حکم جاری کیا۔حکم میں کہا گیا کہ شہباز شریف کے وکیل نے کیس میں چند دلائل دینے کے بعد ہی درخواست واپس لینے کی استدعا کی تھی۔حکم میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے تکنیکی خامیاں دور کرنے کے بعد نئی درخواست دائر کرنے کا کہا ہے۔ یاد رہے کہ نواز شریف شہباز شریف اور اس خاندان کے کرپشن کیسز میں امجد پرویز بھی وکیل ہیں۔جن کی فیس کروڑوں میں ہے۔ائندہ پتہ چلے گا کہ درخواست میں واقعی کوئی تکنیکی وجہ تھی یا یہ اندازہ ہوگیا تھا کہ درخواست خارج ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں