محنت،عزم اور ہمت۔۔۔ایک عام پاکستانی کی ترقی کی معراج پرپہنچنے کی قابل رشک داستان
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 03, 2016 | 08:57 صبح

لندن (بی بی سی) کچھ عرصہ قبل پاکستانی نژاد امریکی ارب پتی شاہد خان نے مصری نژاد ارب پتی محمد الفائد سے انگلش پریمئیر لیگ کلب فلہم خریدا تھا۔ محمد الفائد نے 16 برس پہلے فلہم فٹ بال کلب کو 30 ملین پونڈ میں خریدا تھا۔ برطانوی اخبارات میں چھپنے والی اطلاعات کے مطابق کلب کی فروخت 150 ملین پونڈ سے 200 ملین پونڈ کے درمیان ہے۔ شاہد خان ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں اور اس سے پہلے فلیکس این گیٹ نامی گاڑیوں کے پرزے بنانے والی کمپنی کے مالک ہیں جس میں سولہ ہزا
ر ملازم ہیں۔ اس کے علاوہ وہ نیشنل فٹ بال لیگ، این ایف ایل کی ٹیم جیکسن وائل جیگور کے بھی مالک ہیں۔ پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہونے والے شاہد خان 1967ءمیں سولہ برس کی عمر میں امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے پہنچے۔ وہاں انہوں نے الینوئے میں انجنیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعدگاڑیوں کے پرزے بنانے والی ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کی۔ کچھ عرصے بعد انہوں نےاسی فرم کو خرید لیا۔ شاہد خان چھٹے امریکی شہری ہیں جنہوں نے انگلش پریمئیر لیگ کلب خریدا ہے۔ پاکستان کی امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں سب سے پہلی پوزیشن پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین شاہد خان کو حاصل ہے- شاہد خان امریکی نیشنل فٹ بال لیگ کی ٹیم جیکسن ول جیگوار کے مالک ہیں- اس کے علاوہ شاہد خان آٹو پارٹس کی مینوفیکچرنگ کے کاروبار سے بھی وابستہ ہیں- شاہد خان دنیا کی امیر ترین افراد کی فہرست میں 490 نمبر پر ہیں-