شاہد آفریدی کے بھارتی مداح نے آخری خواہش کیا ظاہر کی جان کر آپ کو بھی حیرانی ہو گی۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 23, 2016 | 20:17 شام

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سپر سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کے نام کی ٹی شرٹ پہن کر حوالات کی ہوا کھانے والے بھارتی پرستار کی خواہش ہے کہ کاش اس کی بوم بوم سے صرف ایک دفعہ ملاقات ہو جائے۔ ریپون چودھری نامی اس بھارتی مداح کا کہنا ہے کہ گاؤں میں سب اسے آفریدی کہہ کر پکارتے ہیں، کیونکہ اس کی بلے بازی کا سٹائل بالکل شاہد آفریدی کی طرح ہے۔ اسے جارحانہ انداز میں بلے بازی کا شوق ہے۔ اسی وجہ سے وہ ہمیشہ شاہد آفریدی کے نام والی ٹی شرٹ پہنتا ہے۔ شاہد آفریدی کے مداح نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ

اس کی شدید خواہش ہے کہ کسی طرح بوم بوم سے ملاقات ہو جائے۔ اسے پوری امید ہے کہ ایک نہ ایک دن اس کی یہ خواہش ضرور پوری ہوگی۔ جب اس حوالے سے نجی میڈیا نے شاہد آفریدی سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنے بھارتی مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت ہمیشہ کرکٹ کے کھیل سے ہی ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنے کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔ پاکستانی سٹار کرکٹر نے کہا کہ وہ خود بھی اپنے بھارتی پرستار ریپون چودھری سے ملنا چاہیں گے۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے ایک بیان میں اپنے بھارتی مداح کی گرفتاری کو شرمناک اقدام قرار دیا تھا۔