شاہد آفریدی کا اعلان ڈیرن سیمی کے لیے بھی ایک بڑا جھٹکا ثابت ہوا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 25, 2017 | 20:46 شام
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): شاہد آفریدی کی جانب سے پشاورزلمی سے تعلق توڑنے پرٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی حیران رہ گئے۔بوم بوم شاہد آفریدی کے پشاورزلمی چھوڑنے کے فیصلے پر پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ آپ کے ساتھ کھیلنا پُرلطف تھا مگر میں اس فیصلے پر بدستور حیران ہوں‘۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ پرکہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بحیثیت صدر اور کھلاڑی پشاور زلمی چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں مگر انہیں اس بات کا یقین ہے کہ چاہے وہ کسی بھی ٹیم میں جائیں پشاور کے شائقین ان کے ساتھ ہی ہوں گے۔ اور مجھے پشاور ٹیم کبھی بھول نہیں سکتی۔۔۔۔۔