شاہد کپور کی بیٹی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

2017 ,اپریل 27



ممبئی: (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار شاہد کپور نے اپنی صاحبزادای میشا کی نئی تصاویر کو سوشل میڈیا ویب سائیڈ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ ان میں سے ایک تصویر میں شاہد کپور اپنی بیٹی میشا کے ساتھ پول میں بیٹھے اس کے ساتھ پیار اور شفقت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت پسند کی گئی ہے۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق خواہ کتنی بھی مصروفیت ہو شاہد کپور اپنی ننھی بیٹی میشا کو اپنے والدین سے ملوانے ضرور لے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ شاہد کپور ان دنوں معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں شاہد کپور کے علاوہ دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں