برطانیہ کے شاہی محل کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیوں؟۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 21, 2016 | 17:24 شام

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک):شاہی محل پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کو دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں.برلن میں ہونے والے ٹرک حملے کے لندن میں واقع برطانوی شاہی خاندان کی رہاش گاہ بیکنگھم پیلس کے ارد گرد سڑکیں گارڈز کی تبدیلی کے تقریب کے دوران بند رہیں گی۔خیال رہے کہ گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے دوران سیاحوں کی ایک بڑی تعداد وہاں جمع ہوتی ہے۔سڑکوں کو بند کرنے کے فیصلے کا اطلاق بدھ سے ہوگا اور یہ تین ماہ تک جاری رہے گا۔شاہی محل کے اردگرد سٹرکیں بند کرنے کا فیصلہ کچھ عرصہ قبل کیا گیا تھا لیکن
برلن حملے بعد اس فیصلے پر فوراً عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیانات میں کہا گیا ہے کہ کرسمس اور نئے سال کی عوامی تقریبات کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ لندن میں سال نو کے آغاز کی بڑی عوامی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ لندن میں واقع کئی دیگر مقامات جہاں سال نو کے سلسلے میں ہونے والی آتشبازی کو دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں وہاں بھی پولیس کی درخواست پر عوامی اجتماع کے دوران سڑکیں گاڑیوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل لندن کے میئر صادق خان نے کہا تھا کہ وہ شہر کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور لندن آنے والوں کو اس سلسلے میں تحفظات نہیں ہونے چاہیے۔ان کے بقول لندن میں عام شہریوں کا تحفظ ان کی اور پولیس حکام کی اولین ترجیح ہے۔اس کے علاوہ برطانیہ کے دیگر شہروں کے پولیس حکام نے واضح کیا ہے کرسمس اور نئے سال مدِنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔