کنگ خان سے ملاقات کی خواہش، سوشل میڈیا صارفین، کینسر مریضہ کی آواز بن گئے

2017 ,اکتوبر 20



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): کینسر کے مرض میں مبتلا کنگ خان کی مداح نے شاہ رخ خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین اُن کی مدد کے لیے کھڑے ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں کوئی بھی صارف کسی بھی مشہور شخصیت کو با آسانی مخاطب کرکے اپنی خواہش سے آگاہ کرسکتا ہے۔لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے کنگ خان کی شہرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یہی وجہ ہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلاء خاتون مداح نے شاہ رخ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ارونا نے مارچ کے ماہ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ شاہ رخ خان سے زیادہ اس دنیا میں کسی کو بھی نہیں چاہتیں، اگر کنگ خان اُن سے ملاقات کرلیں تو وہ ٹھیک ہوسکتی ہیں‘۔بعد ازاں انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں لکھا کہ ’میں گریجوٹ ڈاکٹر ہوں اور اپنے اہل خانہ ، دوستوں سے خوش گوار تعلقات ہیں مگر شاہ رخ سے ملاقات میری طاقت اور آخری خواہش ہے‘۔سوشل میڈیا پر ارونا کے ٹوئٹ کے بعد صارفین نے شاہ رخ سے اپیل کی کہ وہ اپنے سب سے بڑی مداح سے ملاقات کریں اس ضمن میں انہوں نے کا ایک ہیش ٹیگ بھی شروع کیا اور مریضہ کا دل بہلانے کے لیے مختلف تصاویر بنا کر شیئر کیں۔

View image on Twitter

View image on Twitter

متعلقہ خبریں