عمران کے ساتھ اور سٹنگر میزائل ہوں،شیخ رشید

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 24, 2016 | 19:09 شام

لاہور(مانیٹرنگ)عمران کے ساتھ ہوں جو وہ کہتے ہیں میں اس پر پہرہ دونگا میں سٹنگر میزائل ہوں جب تک سیاست کو تباہ نہ کردوں مخالفوں کا پیچھا کرتا رہوں گا ۔ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادی نے عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے تو ان کے کارکن اپنے قائد کے کہنے پر کٹ مریں گے۔یہ طاہرالقادری ہیں آصف زرداری نہیں جو اپنی بات سے مکر جائیں۔