پاناما کیس : میاں شریف کی وفات کے بعد شریف فیملی میں جائیداد کی تقسیم میں کیا گھپلے ہوئے کس نے کیے ؟ بڑے کام کی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 25, 2017 | 06:44 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت شروع ہوگئی ہے اورمریم نوازکے وکیل شاہد حامد اپنے دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ درخواستوں پر سماعت کررہا ہے۔سماعت کے آغاز پر مریم نوازکے وکیل شاہد حامد نے عدالت کو بتایا کہ مریم نوازکی جانب سے گزشتہ روز جواب داخل کرایا گیا تھا جس پر بطور مجاز انہوں نے دستخط کیے ،مریم نواز نے اختیار دیا تھا کہ وہ دستخط کریں۔

عدالت نے شاہد حامد سے وزیراعظم نوازشریف کے والد میاں شریف کے انتقال کے بعد وارثتی تقسیم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ بتایا جائے جائیداد کی تقسیم کیسے ہوئی؟میاں شریف کی وفات کے بعد ان کی جائیداد کا کیا بنا؟ جس پر شاہد حامد نے جواب دیا کہ شریف خاندان میں اس حوالے سے کوئی جھگڑا یا تنازع نہیں ہے۔(ش س م)