چوہدری نثار سے کوئی ڈیل کریں گے نہ خیرات مانگیں گے: شرجیل میمن

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 30, 2017 | 18:05 شام

کراچی(مانیٹرنگ)پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوگئی ہے . جمعرات کو ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اس کو ڈیل قرار دینا انتہائی شرم کی بات ہے ، ایسا لگتا ہے جیسے چودھری نثار علی خان نے قانون کو مذاق بنا کر ای سی ایل کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ کسی شخصیات پر الزام لگانے سے وہ گناہ گار نہیں ہوجاتا ، اس پر عائد الزامات کو ثابت کرنے کیلئے گواہوں اور ثبوتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ چوہدری نثار سے کوئی ڈیل کریں گے نہ خیرات مانگیں گے ہم نوازشریف کہ آمرانہ سوچ کا بھرپورمقابلہ کریں گے۔