ششی تھرور پاکستان میں،مہر تارڑ سے ملاقات

2017 ,مارچ 16



اسلام آباد(مانیٹرنگ)ششی تھرور پاکستان کے دورے پر ہیں،انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی،ان کا پاکستانی صحافی مہر تارڑ کیساتھ افیئر سامنے آیا تھا مبینہ طور پر ان کی اہلیہ نے خود کشی کرلی تھی۔ششی تھرور نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بھارتی پارلیمنٹ(لوک سبھا) کے رکن ششی تھرور نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق عمران خان سے بھارتی لوک سبھا کے رکن کی سربراہی میں بھارتی وفد کی ملاقاتتحریک انصاف کے ویژن اور سیاسی امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

عمران خان نے بھارت وفد کو پی ٹی آئی کی کاوشوں اور کے پی کے حکومت کی کارکردگی پر بھی بات کی اور ششی تھرو رنے عمران خان سے پاناما لیکس کیس کے بارے میں بھی استفسار کیا۔بھارتی رکن نے اس موقع پر عمران خا ن کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری، علیم خان اور عون چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے۔

انڈیا کے مشہورسیاست دان ششی تھرورکی بیوی سنندا جنوری، 2014 میں دہلی کے ایک فائیواسٹار ہوٹل میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ ہلاکت سے کچھ عرصہ پہلے انھوں نے سرعام اپنے شوہر پر مہرکے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا تھا ان کی موت کے تقریباً ایک سال بعد پولیس نے رواں سال  کیس کی از سر نوتحقیقات شروع کیں۔سنندا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادہ مقدار میں دوائی کھانے کوموت کی وجہ قرار دیا گیا تھا تاہم جنوری میں پولیس نے کہا کہ انھیں زہردیا۔مہر تارڑ سے رابظوں سے ششی تھرور نے انکار نہیں کیا تھا،یہ ان کے درمیان رابطے سوشل میڈیا پر ہوتے تھے،تاہم اب کے مابین ملاقات کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا

متعلقہ خبریں