شیخ رشید سیاست سے کب ریٹائرڈ ہونگے ؟ وفاقی وزیر نے خود ہی بتادیا

2019 ,مئی 27



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ ایم ایل ون اور نالہ لئی کی کامیابی کے بعد سیاست سے ریٹائرڈ ہوجاﺅں گا ، ملک میں مہنگائی اور بیروز گاری ہے، مہنگائی اور بیروزگاری نواز شریف اور زرداری کی وجہ سے ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون اور نالہ لئی کی کامیابی کے بعد سیاست سے ریٹائرڈ ہوجاﺅں گا ، ملک میں مہنگائی اور بیروز گاری ہے ،مہنگائی اور بیروزگاری نواز شریف اورزرداری کی وجہ سے ہے ، پیپلز پارٹی اورن لیگ این آر او مانگ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا ،ایم ایل ون کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان اورچینی وزیر کریں گے۔ شیخ رشیدنے کہا کہ ریلوے میں بھی کرپشن ہوئی ہے ، کرپشن نہ ہوئی ہوتی تو آج یہ حال نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف این آر او مانگ رہے تھے، کہا تھا کہ بھاگ جائیں گے ۔ کے سی آر سے متعلق سندھ حکومت غیر ذمہ داری کامظاہرہ کررہی ہے ، عدالت کے حکم کے مطابق ریلوے کی زمینوں کوخالی کروارہے ہیں۔

    متعلقہ خبریں