پی ایس ایل فائنل میں شرکت کے بعد شیخ رشید کا ایک اور عوامی فیصلہ ،جس نے سنا چکرا کر رہ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 03, 2017 | 11:13 صبح

راولپنڈی(مانیٹرنگ رپورٹ ) پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید، پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے ٹرین کے ذریعے لاہورجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائنل کا جادو سر چڑھ کر بولنے گا۔عوام کے ساتھ ساتھ سیاستدان بھی فائنل کے سحر میں جکڑے ہوئے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید کل ساڑھے چار بجے ریل گاڑی کے ذریعے راولپنڈی سے لاہورکے لیے روانہ ہوں گے۔فائنل میچ میں 500 کے علاوہ 8 ہزارکا بھی ٹکٹ خریدنے والے شیخ رشید نے ٹرین کے علاوہ جہاز کی بکنگ بھی کروا رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی رکاوٹ کے پیش نظر شیخ رشید نے جہاز کا ٹکٹ بھی خرید لیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میچ دیکھنے لاہور جارہا ہوں اور پورے جوش سے شریک ہوں گا۔ شیخ رشید نے ٹرین میں ا¿نے کا فیصلہ میچ دیکھنے کی سرگرمی کو عوامی رنگ دینے کے لیے کیا ہے۔