شاہ رخ خان کوپولیس نے طلب کرلیا،وجہ کیابنی ،پریشانی کی خبرآگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 30, 2017 | 20:46 شام

 
ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ)بالی ووڈ فنکار شاہ رخ خان کو فلم ”رئیس“ کی تشہیری مہم کے دوران ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے ایک شخص کی ہلاکت ہونے پر نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کوایک شخص کی ہلاکت کے مقدمے میں عدالت نے طلب کرلیاہے ۔
جبکہ عدالت نے پولیس کو 45 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے جس پر پولیس نے شاہ رخ خان اور پروڈیوسر کو تفتیش کے لئے طلبی کے سمن جاری کردیئے ہیں اورفنکارکو7روزمیں بیان ریکارڈکرانے کی مہلت دی ہے۔