پنڈی بھٹیاں میں معجزہ ہو گیا : ایس ایچ او نے وہ کام کر ڈالا جس کا پاکستان میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 23, 2016 | 07:42 صبح

لاہور (شیر سلطان ملک) روزنامہ ایکسپریس کی ایک خبر کے مطابق پنڈی بھٹی میں ایک ایس ایچ او نے مسجد میں امات کا فرض سنبھال لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے ایس ایچ او محمد صفدر علی نے تھانہ کی مسجد میں امامت کا فرض بھی خود سنبھال لیا ہے اور سرکاری فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ وہ پانچ وقت کی نماز بھی پڑھاتے ہیں جبکہ انکے ساتھ اس مسجد میں موذن کے فرائض بھی تھانہ کے ایڈمن آفیسر سر انجام دے رہے
ہیں ۔
ایس ایچ او صفدر علی تمام ملازمین کو باجماعت نماز ادا کرنے کی تلقین کرتے ہیں ۔ اور حیران کن امر یہ ہے کہ اس تھانہ کی نفری کسی انتہائی مجبوری کے علاوہ تمام نمازیں با جماعت ادا کرتی ہے۔