شعیب ملک کی کتنےعرصے بعد اپنی اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات ہوئی جانئے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 10, 2020 | 18:53 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): شعیب ملک کی 7 ماہ کے طویل عرصہ کے بعد اپنی فیملی سے ملاقات ہوگئی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن اور سفری پابندیوں کے باعث آل راﺅنڈر اپنی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور بیٹے اذہان سے نہیں مل پائے تھے، انہوں نے اس مقصد کیلیے انگلینڈ میں اسکواڈ کو بھی تاخیر سے جوائن کیا لیکن موقع نہیں بن پایا۔ شعیب ملک پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد انگلینڈ میں ہی رک گئے تھے، اب دبئی میں اپنی فیملی کیساتھ ہیں، آل راﺅنڈر کی اگلی مصروفیت اکتوبر کے آخر میں زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کی وجہ سے ثانیہ مرزا نے یوایس اوپن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس لیے اس فیملی کو ایک ساتھ وقت گزارنے کیلیے خاصا وقت مل جائے گا۔