یہ کام کیے بغیر نکاح نہیں ہو گا : 1200 علماء کرام کا متفقہ فتویٰ سامنے آگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 13, 2017 | 17:56 شام
ہریانہ (مانیٹرنگ رپورٹ) بھارتی ریاست ہریانہ میں 1200 اماموں نے فتویٰ جاری کیا ہے جس کی رو سے اب جس گھر میں بیت الخلاءموجود نہیں ہو گا تو اس گھر کے کسی فرد کا نکاح وہ نہیں پڑھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 1200 علماءکرام نے کہا ہے کہ اب نکاح خوان صرف اس صورت میں نکاح پڑھوائیں گے جب آپ انہیں یقین دہانی کروائیں گے کہ آپ کے گھر میں بیت الخلاءموجود ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں پچھلے کئی سال سے ایک مہم چل رہی ہے جس میں پورے ملک میں لوگوں کو گھر میں بیت الخلاءبنانے کی طرف مختلف طریقوں سے مائل کیا جا رہا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فتویٰ بھی انہی حکومتی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔