مسلم خواتین کیلئے فیشن شو کا اہتمام

2016 ,نومبر 25



ٹوکیو: (مانیٹرنگ) جاپان میں ایسے پہلے فیشن شو کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مسلم خواتین کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ ’حلال ایکسپو‘ کے موقع پر منعقدہ اس فیشن شو کا نام ’مسلمہ فیشن شو‘ رکھا گیا تھا۔ دارالحکومت ٹوکیو میں دو دن تک جاری رہنے والے اس فیشن شو میں ماڈلز نے دیدہ زیب سکارف زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی۔ فیشن شو میں شریک افراد کی جانب سے ان ملبوسات اور سکارفس کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ اس فیشن شو میں میں شریک زیادہ تر برانڈز سنگاپور کے تھے۔ اس فیشن شو کا اہتمام جاپان میں رہنے والی مسلم خواتین کے لیے کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں