شادی کے بعد رنویر سنگھ فلم سمبا میں کس روپ میں نظر آئے گے ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

2018 ,دسمبر 4



ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ فلم سمبا کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے ۔ اس فلم میں نئی اداکارہ سارہ علی خان بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔فلم سمبا کے ٹریلر کا آغاز کامیاب فلم ‘سنگھم’ کے مرکزی کردار اجے دیوگن سے ہوتا ہے ۔

بولی وڈ میں پولیس پر مبنی کئی فلمیں سامنے آچکی ہیں، جن میں ’دبنگ‘ سیریز، ’سنگھم‘ سیریز شامل ہے اور اب فلم ’سمبا‘ بھی اس کا حصہ بننے جارہی ہے۔فلم ’سمبا‘ کا پہلا ٹریلر آج ریلیز کردیا گیا، جس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔اس فلم میں نئی اداکارہ سارہ علی خان بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم ’سمبا‘ کے ٹریلر کا آغاز کامیاب فلم ’سنگھم‘ کے مرکزی کردار اجے دیوگن سے ہوتا ہے، جو فلم میں رنویر سنگھ کے کردار سمبا کو متعارف کراتے نظر آئے۔2 منٹ 54 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر میں دکھایا گیا کہ رنویر سنگھ پیسے کمانے کی خاطر پولیس میں بھرتی ہوتے ہیں، تاہم ان کی قریبی دوست کے ساتھ ہوئی ذیادتی اور اس کے قتل کے بعد وہ قاتلوں سے بدلہ لیتے نظر آتے ہیں جو سونو سود خاص لوگ ہیں جن کے لیے رنویر سنگھ خود بھی کام کرتے ہیں۔اس فلم کی ہدایات روہت شیٹھی نے دی ہے، جن کے مطابق یہ ان کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ہے۔ایونٹ کے دوران رپورٹرز نے رنویر سنگھ سے ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی سوال کیے، جبکہ ان کے حال ہی میں اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے حوالے سے دیے ایک انٹرویو سے بھی سوالات کیے۔فلم ’سمبا‘ رواں سال 28 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
 

 

متعلقہ خبریں