ہمت والی ہوں، ہار نہیں مانوں گی۔۔۔ اداکارہ میرا نے مخالفین کو کھری کھری سنا دیں

2018 ,نومبر 18



لاہور(ویب ڈیسک) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ اپنے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے سامنے ہمت نہیں ہاروں گی ، ہسپتال کامنصوبہ میری ذات کیلئے نہیں بلکہ غرباء اور مستحق افراد کیلئے تھا لیکن واضح کر دوں کہ اس سے پیچھے نہیں ہٹی بلکہ اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہوں ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ میرے بارے میں جس طرح کی باتیں کی جاتی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں اس لئے صرف یہی کہوں گی کہ میرے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے ،میں مایوس ہوں اور نہ ہی ان کے سامنے ہمت ہاروں گی ۔ اداکارہ نے کہا کہ میرے ہسپتال کے منصوبے کو سنجیدگی سے نہیں لیاگیا لیکن میں انفرادی اور اجتماعی حیثیت میں انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گی اور ہسپتال کا منصوبہ بھی ترک نہیں کیا ۔ میرا نے شادی کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے اس پر بات نہیں کروں گی ۔ ہسپتال بنانے کے لیے جگہ فراہم نہ کرنے پر اداکارہ میر ا نے حکومت کے خلاف دھرنا دینے کااعلان کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق ادا کا رہ میرا کا کہنا ہے کہ غریب لوگوں کے مفت علاج کے لیے ہسپتال بنانا چاہتی ہوں لیکن اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے زمین فراہم نہیں کی جا رہی جس کے خلاف سیالکوٹ پریس کلب کے سامنے دھرنا دوں گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غریب لوگوں کے حقوق کے لیے سیالکوٹ پریس کلب آکر دھرنے کو کامیاب بنائیں ۔

متعلقہ خبریں