اداکارہ اکشرا ہاسن کی نازیبا تصاویر لیک کرنے والے شخص کا نام سامنے آ گیا

2018 ,نومبر 17



ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف اداکارہ اکشرا ہاسن کی چند روز قبل انٹرنیٹ پر قابل اعتراض تصاویر لیک کی گئیں تھیں جس نے ہر طرف ہنگامہ پرپا کر دیا تھا اور اسکی تحقیقات شروع کر دی گئیں تھیں تاہم اب بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ یہ حرکت ان کے بوائے فرینڈ نے کی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق اکشرا ہاسن بھارت کے صف اول کے اداکاروں میں شمار ہونے والے اداکار، فلم ساز، ڈانسر، لکھاری اور سیاست دان 64 سالہ کمل ہاسن کی چھوٹی بیٹی ہیں۔ بھارت کی نجی ویب سائٹ نے ایک تہفہ قبل ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں بتاا گیا تھا کہ اکشرا ہاسن کی غیر اخلاقی تصاویر انٹرنیٹ پر لیک کر دی گئیں ہیں اور جو تصاویر لیک کی گئیں ہیں وہ چند سال پرانی ہیں جس میں وہ انتہائی مختصر لباس میں ہیں اور وہ تمام تصاویر سیلفیز ہیں تاہم اس رپورٹ میں تصاویر لیک کرنے والے شخص کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا گیا تھا۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ اکشرا ہاسن کی تصاویر کو ممکنہ طور پر ان کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کیا ہوگا، جن سے جلد ہی تفتیش شروع کی جائے گی۔ٹائمز آف انڈیا نے ہی اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ ممبئی پولیس نے بولی وڈ اداکار اور اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ تنوج وروانی کو پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کردیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے تنوج وروانی کو اکشرا ہاسن کی تصاویر لیک ہونے کے معاملے میں سوال و جواب کرنے کے لیے سمن جاری کیا۔


بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو تصاویر لیک ہوئی ہیں وہ تمام پانچ سال قبل اکشرا ہاسن نے خود اپنے بوائے فرینڈ تنوج روانی کو موبائل کے ذریعے بھیجیں تھیں۔تاہم دوسری جانب تنوج وروانی نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس اداکارہ کی کوئی تصویر نہیں تھی اور نہ ہی انہوں نے اکشرا کی تصاویر کو لیک کیا۔ اکشرا ہاسن نے بھی میڈیا میں تاحال اپنی تصاویر لیک کیے جانے کے معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا۔ اکشرا ہاسن اور تنوج وروانی میں چند سال قبل تعلقات استوار ہوئے جو 2016 تک جاری رہے۔اکشرا ہاسن فلم ساز کمل ہاسن کی چھوٹی بیٹی ہیں، ان کی بڑی بہن شروتی ہاسن بھی معروف اداکارہ ہیں، جب کہ ان کی والدہ ساریکا ٹھاکر بھی اداکارہ ہیں۔اکشرا ہاسن نے 2015 سے بولی وڈ فلم ’شمیتابھ‘ سے اداکاری کی شروعات کی، اس سے قبل انہوں نے فلم سازی اور ڈائریکشن میں خدمات سر انجام دیں۔اکشرا ہاسن نے اب تک چند فلموں میں ہی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم ان کا فیملی بیک گراونڈ بالی ووڈ سے جڑا ہوا ہے جس کے باعث وہ کافی اہمیت رکھتی ہیں اور اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ تاہم تنوج وروانی بھی ماضی کی اداکارہ رتی انگی ہوتری کے بیٹے ہیں۔

متعلقہ خبریں