دیپکا پڈ کون کے عروسی جوڑے کے دوپٹے پر لکھی گئی عبارت نے ہر کسی کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لی

2018 ,نومبر 16



ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)  2 روز قبل  دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ  نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔ جنکی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر چی ہیں لیکن شادی کے پہلے دن  دیپکا نے جو ڈریس پہنا تھا اس کے ڈوپٹے پر کیا عبارت درج تھی؟  سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

دیپکا پڈکون کے قیمتی جوڑے اور جیولری نے تو پہلے ہی مداحوں کو اپنے سح میں لیا ہوا تھا لیکن  سرخ لہنگے  کے ڈوپپٹے کے کناروں پر لکھی عبارت نے ہر کسی کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ۔
دیپکا پڈکون کے ڈپٹے پر  ہندی زبان میں ایک عبارت لکھی ہوئی تھی ’سدا سوبھا گیاوتی بھوا‘   اس کا اردو میں مطلب ہے کہ  ’’ سدا سہاگن رہو ‘‘۔
یہاں پر یہ مار بھی قابل ذکر ہے کہ دیپکا سے پہلے کئی بالی وڈ کی حسیناؤں نے شادی کی لیکن کسی کے بھی لباس پر اس طرح کا جملہ نہیں لکھا گیا تھا جس کی وجہ سے  ہند و پاک میں موجود ان کے مداحوں  نے دیپکا کے اس لباس اور منفرد انداز دعا کو سراہا ہے اور پسند کیا ہے۔
دپیکا سے قبل اس طرح کا خوبصورت پیغام کسی بھی بالی ووڈ اداکارہ کے لباس پر نہیں لکھا گیا تھا لہٰذا اس عبارت نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کھینچ لی۔
یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دپیکا پڈکون کے شادی کے لباس کو  نامور بھارتی ڈیزائنرسبیاساچی مکھرجی نے تیار کیا تھا. بھارتی ڈیزائنر نے اپنے انداز میں دیپکا کو انکی نئی زندگی کے حوالے سے دعا دی ہے

 

متعلقہ خبریں