بالی وڈ میں شادیوں کا سیزن۔۔۔ ایک اور بھارتی اداکارہ نے شادی کا اعلان کردیا۔۔۔

2018 ,نومبر 29



<p style="text-align: right;">ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ میں شادیوں کا سیزن جاری ہے ، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی اٹلی میں شادی کے بعد ابھی لوگوں کی نظریں دسمبر میں پریانکا چوپڑا اور نک جونیس کی شادی پر لگی تھیں کہ بالی ووڈ کی متنازع کوئن راکھی ساونت جو ہر وقت اپنی</p>
&nbsp;
<p style="text-align: right;">ویڈیوز سےخبر میں بنی رہتی ہیں انہیں نے بھی شادی کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق راکھی ساونت اور دیپک کلال کی 31دسمبر کو شادی کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا ہے کہ شادی رواں سال 31دسمبر کو لاس اینجلس میں ہوگی جبکہ کچھ تقریبات بھارت میں ہوں گی۔ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ سے سب کو دعوت دے رہی ہیں لیکن معلوم نہیں کون آئے گا کون نہیں؟ لیکن شاہ رخ خان، کرن جوہر اور کھلی نے شادی میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ بھارتی اخبار کی معلومات کے مطابق دیپک کھلال کو لوگ سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے حوالے سے جانتے ہیں۔</p>
&nbsp;

<img class=" wp-image-73571 aligncenter" src="https://hassannisar.pk/wp-content/uploads/2018/11/759246-00-rakhi-sawant-300x169.jpg" alt="" width="449" height="253" />

متعلقہ خبریں