کپل شرما اور سلمان خان کس شو کے مہمان بن رہے ہیں؟

2018 ,دسمبر 7



ممبئی( ویب ڈیسک)کپل شرما کا شمار بھارت کے معروف کامیڈین میں ہوتا ہے اور وہ اپنے بھرپور مزاح سے نہ صرف اپنے شائقین میں روز بروز اضافہ کررہے ہیں ۔ اب کپل شرما دوبارہ اپنے شو سے انٹری دینے جارہے ہیں  اور کہا جارہا ہے کہ ان کے شو کے پہلے مہمان سلمان خان(سلو بھائی) ہونگے۔

 

 

ابتداء میں خبریں تھیں کہ زیرو کی کاسٹ سے شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا فلم میں سب سے پہلے مہمان ہونگے مگر اب یہ کہا جارہا ہے کہ ان کے شو کی پہلی قسط میں سلمان خان جلوہ گر ہونگے جبکہ انکے ساتھ والد سلیم خان، ارباز خان ، اور سہیل خان بھی شو میں شرکت کریں گے تو امید ہے کہ اس بار بھی کپل شرما کے شو کا افتتاح شاندار ہوگا۔ دوسری جانب  کپل شرما کے شادی کی تیاریاں بھی جاری ہیں کپل شرما بارہ دسمبر کو اپنی دوست گنی چتراتھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہورہے ہیں۔ گنی کے گھر میں اس حوالے سے تقریبات کا بھی آغاز ہوچکا ہے ۔ بارہ دسمبر کو شادی کے بعد کپل شرما دوستوں کیلئے ایک بڑی تقریب بھی منعقد کریں گے۔ تاہم ابھی اس حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
 

متعلقہ خبریں