بالی ووڈ کی متنازعہ ترین اداکارہ راکھی ساونت کی شادی، ماہرہ خان اور فواد خان کے علاوہ کون کون شرکت کرے گا؟ بڑا دعویٰ

2018 ,دسمبر 5



ممبئی (ویب ڈیسک ) میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2018 کے ختم ہونے میں ابھی کچھ روز باقی ہیں اور اس دوران کئی بالی ووڈ فنکاروں نے ابھی شادی کے بندھن میں بندھنا ہے، ان میں نامور بھارتی میزبان اور کامیڈین کپل شرما اور بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال کے آخر یعنی 31 دسمبر کو سوشل میڈیا اسٹار دیپک کلال کے ساتھ لاس اینجلس میں شادی کرنے جارہی ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے اپنی شادی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اورکرن جوہر سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز کو مدعو کیاہے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے شادی میں پاکستان سے بھی مہمان بلائے ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر راکھی ساونت نے پاکستان کے متنازع سوشل میڈیااسٹار ناصر خان جان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’ گڈ مارننگ دوست ! پاکستان سے پیغام آیا ہے۔ ‘ اس ویڈیو میں ناصر خان جان نے راکھی اور دیپک کلال کو شادی کی مبارک باد دی اور یہ کہا کہ انہیں راکھی کی جانب سے شادی میں شرکت کے لیے بھجوائے گئے ہوائی جہاز کے ٹکٹس مل گئے ہیں۔ ناصر خان جان نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ اور اُن کے بھائی نعمان خان جان دونوںاُن کی شادی میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت کی شادی میں پاکستان کے بڑے اسٹارز بھی شرکت کریں گے جن میں فواد خان اورماہرہ خان بھی شامل ہیں۔ 
 

 

متعلقہ خبریں