ماں کی موت کے بعد شہزادہ ہیری کی کیا حالت ہوئی۔ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 17, 2017 | 17:54 شام

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک): برطانوی شہزادہ ہیری کا کہنا ہےکہ انہیں اپنی والدہ لیڈی ڈیانا کی موت کے صدمے کو بھلانے کے لیے کئی برس لگے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں شہزادہ ہیری نے کہا کہ 1997 میں جب ان كی والدہ شہزادی ڈیانا كا انتقال ہوا تو وہ اس وقت صرف 12 سال كے تھے اورانہیں اس صدمے كو بھلانے اور اپنے جذبات پر قابو پانے پر كئی سال لگ گئے جب کہ انہوں نے اس كے لیے نفسیاتی معالجین كی مدد بھی لی تھی۔ شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ وہ 20 سال كی عمر تک نہیں جانتے تھے كہ ان كے ساتھ كیا ہوا ہے اور وہ 2 سال شدید صدمے كی حالت میں رہے۔ مجھے کسی بات کا ہوش نہیں ہوتا تھا۔اور آج بھی مجھے ان کی جدائی کا شدید غم ہے۔