صدیق الفاروق خان کی یو ٹرن پالیسی سے پریشان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 17:26 شام

لاہور(مانیٹرنگ)ن لیگ کے رہنما صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ عمران خان کے یوٹرن کی سمجھ نہیں آتی جبکہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اپنی پوزیشن مسلسل کھو رہی ہے۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام ”تبدیلی “ میں مسلم ن لیگ کے رہنما صدیق الفاروق کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے وکیل کے توسط سے عدالت میں بیان جمع کرایا ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس پر جو فیصلہ سنائے گی ہمیں قبو ل ہوگا، لیکن تحریک انصاف کو نہ جانے یہ بات سمجھ میں کیوں نہیں آتی کہ فیصلہ نہ تو عمران خان

نے کرنا ہے اور نہ صدیق الفاروق نے فیصلے کا حق سپریم کورٹ کے پاس ہے، دونوں پارٹیوں کے وکلا بھی عدالت میں موجود ہیں جو فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی سامنے آجائیگا ،انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی روایات کے مطابق چیف جسٹس سینئر ہی آتا ہے، ججوں کو فیصلے لکھنے چا ہئیں ا ن کی قلم چلنی چاہیے ،سپریم کورٹ نے حکومت کے بہت سے فیصلے کالعدم قرار دیے جن کو ہم نے سر خم تسلیم کیا۔
صدیق الفاروق نے عمران خان کے یوٹرن پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی یوٹرن کی پالیسی میری سمجھ سے باہرہے کبھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مان لیتے ہیں اور کبھی اپنا روایتی نعرہ دھاندلی دھاندلی بلند کرد یتے ہیں، پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ نواز شریف کو بھی گھر بھیج دیا جائے حالانکہ ایسا کرنا ناممکن ہے،خارجہ پالیسی کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اگر غلط پالیسی بناتے ہیں اور غلط نتیجہ نکلتا ہے تو ہم اس کے ذمہ دار ہیں، نتیجہ غلط نکلتا ہے یا درست 2018کے الیکشن میں عوام کو نظر آجائیگا،ویسے بھی اگر ہماری خارجہ پالیسی کمزور ہوتی تو ہمیں بیرون ملک سے سرمایہ نہ آتا۔