کبھی زندگی میں خیال بھی نہیں آیا تھا کہ میں اداکاربھی بن سکتا ہو۔سدھارتھ ملہوترا

2017 ,اگست 22



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ میں کرن جوہر کی فلم اسٹوڈینٹ آف دی ائیرسے ڈیبیو کرنے والے اداکارسدھارتھ ملہوترا کا کہنا ہے کہ کبھی یہ زندگی میں خیال بھی نہیں آیا تھا کہ وہ اداکاربھی بن سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسدھارتھ ملہوترا کا ایک انٹرویوکے دوران کہنا تھا کہ شروع سے ہی انہیں یہ لگتا تھا کہ وہ ماڈلنگ سے بہت جلدی پیسے کماسکتے ہیں اوراسی لیے کبھی بھی انہوں نے اداکاربننے کے حوالے سے نہیں سوچا تھا۔ اداکارنے کہا کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ اداکاری کرکے کیا فائدہ ہوگا لیکن جب میں نے شاہ رخ اورکاجول کی فلم ’دل والے دلہنیا‘ دیکھی تو اس کے بعد ہی مجھے اداکاری میں دلچسپی ہونے لگی۔

سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ فلم ’دل والے دلہنیا‘ اوراس کے گانے دیکھنے کے بعد میں نے گھرمیں جب اس جیسا ڈانس کرنا شروع کیا تو میری ماں اوربھائی میرا مذاق اڑاتے تھے اورکہتے کہ کیا تمہیں اب اداکاربننا ہے، انہیں لگتا تھا کہ میں بس مستی کررہا ہوں تاہم میں اداکاری کے حوالے خاصا سنجیدہ ہوگیا تھا۔اداکارنے کہا کہ وہ بچپن میں ایسے بچے تھے جس نے اپنے مستقبل کے حوالے سے زیادہ کچھ خاص سوچا بھی نہیں تھا تاہم جب میں 17 اور18 سال کا ہوا تومیری سوچ ہی بدل گئی، ماڈلنگ سے قبل مجھے یہ ہی لگتا تھا کہ یہ کام بھی بہت آسان ہے جہاں ریمپ پر چل پیسے مل جاتے ہیں تاہم کچھ عرصے کے بعد ہی جب ایک چھوٹے سے آڈیشن کے دوران میری اداکاری کو پسند کیا گیا تو میں نے سوچا کہ مجھے ممبئی جانا چاہیئے اور اداکاری کے راستے پر چلنا چاہیئے اوراہم بات یہ کہ میں اس وقت اتنا بھی پراعتماد بھی نہیں تھا کہ سب سے کہہ سکوں کہ میں ہیرو بننے جارہا ہوں۔

متعلقہ خبریں