باغ ابن قاسم : وسیم اختر بھی میدان میں آگئے ، سندھ حکومت کو بڑی مشکل میں ڈال دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 03, 2017 | 08:11 صبح
کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے باغ ابن قاسم سپردگی کا اشتہار دیا گیا اور نہ کونسل سے اجازت لی گئی ، سندھ حکومت نے نجی کمپنی سے معاہدے کیلئے شہری حکومت سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا صوبے کو بیڈ گورننس سے نقصان پہنچا ہے۔
شہر قائد میں باغ ابن قاسم کا معاملہ ، میئر کراچی وسیم اختر سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت میں پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کراچی میونسپل کارپوریشن کی مشاورت کے بغیرمعاہدہ غیر قانونی ہے۔ وسیم اختر نے کہا شہری حکومت کو پارک اور تفریحی مقامات انتہائی خراب حالات میں ملے۔ انہوں نے سہراب گوٹھ میں بھی پارک بنانے کی تجویز دیدی۔ میئر کراچی کا کہنا تھا ، سندھ میں 2 آئی جی آ گئے ، اس سے زیادہ بیڈ گورننس نہیں ہو سکتی ہے۔