تبدیلی آگئی: عدالت نے وزیراعلیٰ کے مشیر کو فارغ کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 07:42 صبح

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کی تقرری کو غیر قانون قرار دے کر عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مشیرصرف وزیراعلیٰ کی معاونت کرسکتا ہے وزارت نہیں چلاسکتا جب کہ غیر منتخب شخص کو وزیرکا اختیار دینا غیر آئینی ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب قانون کی مطلوبہ مہارت اور تجربہ نہیں رکھتے۔

عد

الت نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے کر فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔