معروف لوک گلو کار قتل۔۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 20:08 شام

صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک): معروف لوک گلوکار درویش خان کو بمخیل روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ذرائع کےمطابق درویش خان کا تعلق منیری سے تھا۔ ان کی عمر 60 برس تھی۔ وہ پن پیر گاؤں میں پرفارم کرکے گھر واپس لوٹ رہے تھے جب ان پرحملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پراندھادھن فائرنگ کی۔درویش خان کو 6 گولیاں لگیں۔ ان کی لاش کئی گھنٹے تک اس مقام پر پڑی رہی جس کے بعد پولیس کو اس واقعے کی اطلاع ملی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ درویش خان کو ٹارگٹ کرکے قتل کیاگیا۔درویش خان کا شمار صوابی،مردان اور نوشہرہ کے مقبول  فوک گلوکاروں میں ہوتاتھا۔علاقے کی خراب سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے پولیس نے پہلے ہی تمام فنکاروں کو ہدایت کی تھی کہ اپنی نقل و حرکت سے متعلق پولیس کو آگاہ رکھیں۔ تاہم اس ہدایت پر عمل نہیں کیا گیا