یہ چھ ہزار افراد پکڑو انہیں جیل میں ڈالو سارا سسٹم ٹھیک ہو جائے گا ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ سطح پر مطالبہ کر دیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 27, 2017 | 14:15 شام

پشاور (ویب ڈیسک)  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حسین حقانی کے انکشافات کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

سینٹر سراج الحق نے پشاور میں علماء کنونشن سے خطاب میں کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو خالہ جی کا گھر بنایا ہوا ہے، حسین حقانی کے انکشافات کی مکمل تحقیقات ضروری ہے، جس میں انہوں نے امریکیوں کی بغیر قانونی تقاضوں کے ملک میں داخلے کی تصدیق کی ۔سراج الحق نے خواہش ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پانامہ اسکینڈل میں

ملوث لوگوں کے خلاف ہونا چاہیے، کاش پانچ ، چھ ہزار کرپٹ اشرافیہ کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر انہیں اڈیالہ جیل میں بند کردیا جائے ۔سراج الحق نے ملک میں سودی نظام کے خاتمے کے خلاف مئی سے تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا۔